یوکرین تنازعہ، مغربی ممالک کی کوشش ہے کہ ہم نادہندہ ہوجائیں۔روس

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوکرین تنازعہ، مغربی ممالک کی کوشش ہے کہ ہم نادہندہ ہوجائیں۔روس
یوکرین تنازعہ، مغربی ممالک کی کوشش ہے کہ ہم نادہندہ ہوجائیں۔روس

ماسکو: روس نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک کی کوشش ہے کہ ہم نادہندہ ہوجائیں جبکہ روس اپنے قرضوں کا بوجھ خود اٹھا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس رواں ہفتے کے آخر میں بیرونی قرضوں پر سود کی ادائیگی کرے گا۔ روسی وزیرِ خزانہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوکرین تنازعے پر فقید المثال پابندیاں لگا کر ہمیں مصنوعی طور پر نادہندہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں بھارتی میزائل گرنے کا معاملہ، امریکا کا تبصرے سے انکار

روسی وزیرِ خزانہ انتون سلوانوف نے کہا کہ اگر جاری کردہ کرنسی پر پابندی ہے تو ہم روبل میں قرض ادا کریں گے۔ مغربی ممالک کی جانب سے بینک آف روس اور حکومت کے غیر ملکی اکاؤنٹس منجمد کرنے کو نادہندہ کرنے کی کوشش سمجھا جاسکتا ہے۔

وزیرِ خزانہ روس انتون سلوانوف کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک کی پابندیوں کی کوئی حقیقی معاشی بنیاد نہیں ہے۔ واضح رہے کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے گزشتہ ہفتے روس کے قرضوں کے متعلق خبردار کیا کہ روس نادہندہ ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب روسی وزیر خزانہ انتون سلوانوف نے اس بات کی تردید کی کہ روس اپنے سرکاری قرضوں کی ذمہ داری پوری نہیں کرسکتا۔ واضح رہے کہ روس کے 2018 سے جاری کیے گئے غیر ملکی کرنسی کے بانڈز میں روبل میں ادائیگی کی دفعات شامل ہیں۔ 

 

Related Posts