ملک اب ہم چلائیں گے، مولانا فضل الرحمٰن کی ڈی چوک جانے کی تجویز

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fazlur-Rahman-Azadi-March.jpg
پشاورہائیکورٹ :مولانافضل الرحمان کی تقاریرپرپابندی غیرقانونی قرار

اسلام آباد: جے یو آئی (ف) کے امیر مولانافضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ایک طرف حکومت کہتی ہے کہ مذاکرات کے راستے کھلے ہیں اوردوسری طرف کنٹینر لگا کر تمام راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔

تمام اپوزیشن جماعتیں استعفے کے مطالبے پر متفق ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہم نے فیصلے اتوار کو کرنے ہیں۔ اب ہمارے ہاتھ میں رٹ ہے ہم ملک چلائیں گے۔

آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانافضل الرحمن نے حکومت کو کہا ہے کہ اپنی آئینی حیثیت ٹھیک کر لو استعفیٰ دے دو، رہبر کمیٹی کے اجلاس میں آج کے اجلاس کے عوام کے مطالبے کے ساتھ اتفاق کیا ہے۔

مزید پڑھیں : حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا مولانا فضل الرحمٰن کیخلاف عدالت سے رجوع کرنیکا فیصلہ

جے یو آئی (ف) کے امیر کا کہنا تھا کہ ایک طرف کہا جاتا ہے کہ ہم سے بات کریں تو دوسری طرف کنیٹنر لگے ہوئے ہیں، سارے راستے تو بند کر دیئے، کس راستے سے مذاکرات سے بات کرو گے۔ ہم حالات کو بگاڑنا نہیں چاہتے۔ ہم فیصلہ کرینگے اس میدان سے اگلے میدان میں منتقل ہوں۔

آنے والوں دنوں میں ہم نے مزید موثر فیصلے کرنے ہیں۔ تحریک جدو جہد مسلسل کا نام ہے۔ 126 دن دھرنا کوئی ہمارے لئے آئیدیل نہیں ہے۔

ملک میں مہنگائی عروج پر ہے، قرضوں کا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا، غریب انسان مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہے، جب تک حکمران ملک میں ہیں ملک پیچھے جائے گا، موجودہ حکمران ملک کے لیے رسک بن گئے ہیں۔ ستر سال کے قرضے ایک طرف انکے ایک سال کے قرضے اس پر بھاری ہیں۔ ناجائز حکمرانوں کا تختہ الٹ دیں گے۔

فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ ڈی چوک جانا ایک تجویز ہے، ہمارے مارچ میں خواتین کو عزت دی گئی۔ پوری دنیا کا میڈیا ہمارا آزادی مارچ دکھانے پر مجبور ہے۔

ہم عزت والے لوگ ہیں عورتوں کو عزت دینا جانتے ہیں۔ پورے پاکستان کے تمام شہروں میں شاندار استقبال کیا گیا، ہمارے قافلوں کی وجہ سے نہ کوئی مسافر متاثر ہوا نہ کوئی مریض، اپوزیشن میں کوئی تقسیم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مولانا فضل الرحمن کو جلسہ کرکے اسلام آباد سے واپس نہیں جانا چاہیے، حاصل بزنجو

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا کا کہنا تھا کہ مودی بہت خوش ہے کہ پاکستان کا وزیراعظم عمران خان ہے، مودی عمران خان کی وجہ سے کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ناکام خارجہ پالیسی سے کشمیر کا مسئلہ پیچیدہ ہو گیا ہے، چین آپ سے مایوس ہے، بھارت آپ کا دشمن ہے، ایران، افغانستان سمیت دیگر ممالک پاکستان سے ناراض ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ جب تک اس حکومت سے جان نہیں چھوٹے کی ہم میدان میں رہیں گے، ہمارے ساتھ اسٹیج پر ڈاکٹرز،انجینئرز سمیت تمام طبقات کے لوگ موجود ہیں۔

ہم سب ایک ہیں تمام سیاسی پارٹیاں متحد ایک ہیں۔ ہمارے قافلے ابھی آ رہے ہیں اتنی جلدی سے اٹھنے والا نہیں۔

Related Posts