تحریک عدم اعتماد پاکستان کو بچانے کی تحریک ہے، احسن اقبال

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک عدم اعتماد پاکستان کو بچانے کی تحریک ہے، احسن اقبال
تحریک عدم اعتماد پاکستان کو بچانے کی تحریک ہے، احسن اقبال

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کسی سیاسی تبدیلی کی تحریک نہیں، یہ پاکستان کے عوام کی تحریک ہے، تحریک عدم اعتماد پاکستان کو بچانے کی تحریک ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس حکومت نے پاکستان کا جو انجام کردیا ہے، پاکستان کا جو حشر کردیا ہے وہ افسوسناک ہے، اگر یہ حکومت فوری طورپر ختم نہ کی گئی تو ملک ایسے دلدل میں دھنس جائیگا جس سے نکلنا بہت زیادہ مشکل ہوجائے گا، اس لیے ملک کو بچانے کیلئے، آئین اور عوام کے تحفظ کے لیے اس حکومت کے خاتمے کیلئے متحد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں پاکستان میں بد ترین مہنگائی اور غربت عوام پر مسلط کی گئی، پاکستان کے نوجوانوں کو بے روز گار کیا گیا، کیا یہ پاکستان کی خدمت ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو مضبوط، توانا اور پھلتی پھولتی معیشت ورثے میں ملی تھی، 4 سال قبل پاکستان زراعت میں خود کفیل تھا۔

موجودہ حکومت میں پاکستان کے عوام نے گندم کا بحران بھی دیکھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کو پاکستان کی سلامتی و خود مختاری، اس کی ترقی و خوشحالی کے خلاف عمران خان نیازی سے بہتر اورموثر کوئی ہتھیار نہیں مل سکتا، عمران خان نے ملک کو جو نقصان پنچایا ہے وہ پاکستان کے دشمن اربوں روپے لگا کر بھی نہیں پہنچا سکتے تھے۔

احسن اقبال نے کہاکہ عمران خان نیازی کے دور حکومت میں پاکستان کی خودمختاری پر حملے کیے گئے جبکہ ایسے بتایا جا رہا ہے جیسے عمران خان کنگ کانگ ہے جو پاکستان کی جنگ لڑ رہا ہے اور دنیا اس کی مخالف ہوگئی ہے، اس بد ترین کارکردگی پر یہ حکومت خود کو چمپئن بنا کر پیش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں 20 ہزار ارب کے قرضے لیے جا چکے ہیں اور حاصل کیے گئے تمام قرضے خسارہ پورا کرنے میں جھونک دیے گئے ہیں، پاکستان کو قرضوں کے جال میں پھنسادیا گیا ہے اور اب فوری طور پر یہ حکومت نہیں گئی تو پاکستان دلدل میں دھنس جائیگا۔

رہنما ن لیگ نے وزیراعظم کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے دورحکومت نے کئی بحران دیکھے، آپ نے ملک کی معیشت تباہ کردی تاہم آپکا سب سے بڑا گناہ یہ ہے آپ نے پاکستان کی گورننس اور نظام حکومت کو تباہ کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے امتیاز صفدر وڑائچ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان

انہوں نے کہاکہ 4سال میں جو پاکستان میں ہوا اس کی نظیر نہیں ملتی، جو تباہی عمران نیازی نے کی ہے وہ ملک کے بدترین دشمن بھی نہیں کر سکتے،بدترین مہنگائی، غربت اور بیروزگاری لوگوں کو دی گئی، کیا یہ خدمت ہے۔

آج ہم گندم، کپاس اور چینی درآمدکر رہے ہیں، کیا یہ ملک کی خدمت ہے، موجودہ حکومت نے چار سالوں میں ملک کی بنیادوں کو ہلا دیاہے۔

Related Posts