انچولی میں پاسبان عزاء کے رہنماء سلمان حیدرقتل، شہر میں کشیدگی، کاروبار بند

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 9مطلوب ملزمان گرفتار
پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 9مطلوب ملزمان گرفتار

کراچی: شہر قائد میں امن دشمنوں نے پاسبان عزاء کے رہنماء سلمان حیدر کو قتل کرکے امن وامان کی فضا خراب کردی، شہر میں کشیدگی، فائرنگ کی اطلاعات، مختلف علاقوں میں کاروبار بند کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاسبان عزاء کے جنرل سیکریٹری سلمان حیدر انچولی میں گاڑی سے اترے تھےکہ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے تعاقب کے بعد فائرنگ کردی، چار گولیاں لگنے کی وجہ سے سلمان حیدر اسپتال پہنچنے سے پہلے دم توڑ گئے۔

مقتول سلمان حیدر پاسبان عزاء کے علاوہ مسجد و امام بارگاہ خیر العمل فیڈریشن کے بھی جنرل سیکریٹری اورشیعہ مسنگ پرسن کمیٹی کے سرگرم رکن بھی تھے،لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، انچولی کی دکانیں بند ہونا شروع ہوگئی۔پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں:پیدا ہونے کے جرم میں ایک اور بیٹی قتل، کراچی میں باپ نے 24 دن کی بچی کا گلا کاٹ دیا

دوسری جانب وفاقی وزیر علی زیدی نے شیعہ رہنما سلمان حیدر کی ٹارگٹ کلنگ پراظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ شہر کا امن خراب کرنے کی سازش ہے،آئے روز شہر میں بد امنی کے واقعات تشویشناک ہیں، موجودہ حالات میں شہری خود کو محفوظ نہیں سمجھتے۔

علی زیدی نے کہا ہے کہ شہر میں بڑھتی ہوئی بد امنی سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے،سلمان حیدر کا قتل شہر میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش ہے، سلمان حیدر کے اہل خانہ سے دلی افسوس کرتے ہیں۔

Related Posts