بیجنگ: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے کہا ہے کہ چین کی ریڈ کراس سوسائٹی یوکرین کی درخواست پر اْسے 50 لا کھ یوآن مالیت کی خوراک اور روزمرہ ضروریات سمیت دیگر انسان دوست امدادی سامان کی ایک کھیپ فراہم کریگی۔
9 مارچ کو، امدادی سامان کی پہلی کھیپ بیجنگ سے روانہ کر دی گئی ہے، اور مناسب ذرائع کے ذریعے جلد از جلد یوکرائنی ریڈ کراس تک پہنچائی جائے گی۔
بد ھ کے روز چاو لی جیان نے امریکہ، یورپی کمیشن اور برطانیہ کی جانب سے روس پر عائد کردہ پابندیوں کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ “چین بین الاقوامی قانونی بنیاد سے ماورا یکطرفہ پابندیوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
بلا جواز تعزیری اقدامات اختیار کرنا امن و سلامتی کے لیے قطعاً فائدہ مند نہیں ہے بلکہ ان سے متعلقہ ممالک کی معیشت اور لوگوں کے معاش کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس سے تقسیم اور صف آراءِی کو مزید بڑھاوا ملے گا۔
مزید پڑھیں: عالمی بینک نے یوکرین کیلئے 489 ملین ڈالرز کا سپورٹ پیکیج منظورکرلیا