چوروں کا ٹولہ،ڈاکوؤں کا پلندہ، جتنی بھی پلاننگ کرلے میں تیار ہوں۔ وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چوروں کا ٹولہ،ڈاکوؤں کا پلندہ، جتنی بھی پلاننگ کرلے میں تیار ہوں۔ وزیر اعظم
چوروں کا ٹولہ،ڈاکوؤں کا پلندہ، جتنی بھی پلاننگ کرلے میں تیار ہوں۔ وزیر اعظم

راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میرے خلاف چوروں کا ٹولہ، ڈاکوؤں کا پلندہ جتنی بھی پلاننگ کرلے، میں تیار ہوں کیونکہ کپتان جب میدان میں ہوتا ہے تو ہر چیز کے لیے خود کو تیار رکھتا ہے۔

عالمی یوم خواتین کے موقع پر فاطمہ جناح یونیورسٹی راولپنڈی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خواتین کی وراثت کے حقوق میں سمجھ ہونی چاہیے کہ نبیؐ نے 1500 سال قبل خواتین کو حقوق دیے، یورپ میں بھی خواتین کو حقوق ملے لیکن افسوس کہ پاکستان میں بعض جگہ خواتین کو حقوق نہیں دیے جاتے، میانوالی میں ایک جگہ گیا تو وہاں تصور ہی نہیں تھا خواتین کو حقوق دینے کا، یہ رواج ہمارے ہاں ہندوستان سے آیا جہاں شوہر کے مرنے پر خواتین کو ساتھ ہی ستی کردیا جاتا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے خواتین کے حقوق کے لیے قانون بنادیا اب معاشرے کو اس پر عمل درآمد کرانا ہے، طلاق کے قانون میں خواتین کو حقوق دینے پڑتے ہیں، جلد اس حوالے سے بھی قانون سازی کریں گے، اسی طرح تعلیم بھی ہے ہم نے خواتین کی تعلیم پر بھی زور نہیں دیا، میری زندگی میں میری کامیابیوں کی سب سے بڑی وجہ میری والدہ ہیں جو کہ پڑھی لکھی تھیں، والدہ کو ان کے وراثت کے حقوق ملے اور ان کے پڑھا لکھا ہونے کی وجہ سے آج میں پڑھا لکھا ہوں، آج میری کامیابیوں میں میری والدہ کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

وزیراعظم نے احساس پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں احساس پروگرام کا 98 فیصد پیسہ خواتین کے ذریعے تقسیم کیا جاتا ہے، ہم بچی کی تعلیم کے لیے والدین کو زیادہ پیسے دیتے ہیں کیوں کہ ماں پڑھی لکھی ہوتی ہے تو پورا گھر کامیاب ہوتا ہے، ہماری اسکالر شپ 40 فیصد لڑکوں اور 60 فیصد لڑکیوں کے لیے ہے۔

مزید برآں وزیراعظم نے کہا کہ قانون کی بالادستی کرنے سے معاشرہ کامیاب ہوتا ہے،طاقت وار لوگ قوم کا پیسہ چرا رہے ہیں اور مجھ سے این آر او چاہتے ہیں لیکن میں جب تک زندہ ہوں این آر او نہیں دوں گا ماضی میں پرویز مشرف نے گھٹنے ٹیک دیے اور این آر او دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی خاتون رہنما اپنی ہی پارٹی کے کارکن کی ہراسمنٹ کا نشانہ بن گئیں،مقدمہ درج

انہوں نے کہا کہ یہاں طاقت ور شخص قانون کے نیچے نہیں آنا چاہتا، جہاں چوری سے پیسہ بنے وہاں لوگ پڑھائی اور محنت کیوں کریں گے؟ پھر معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے، ہم قانون کی حکمرانی کے لیے سب سے بڑا جہاد لڑ رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن جو بھی چال چلے گی اس کے لیے تیار ہوں، مخالف کی ہر سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوں کیوں کہ کپتان جب میدان میں ہوتا ہے تو ہر چیز کے لیے خود کو تیار رکھتا ہے۔

Related Posts