کراچی میں جرائم کی واردات میں نامزد 15 پولیس اہلکار معطل

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کیماڑی نے جرائم اور مختلف مقدمات میں نامزد پولیس اہلکاروں کیخلاف ایکشن کاآغاز کردیا، خاتون اہلکار سمیت 15 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کیماڑی فدا حسین نے جرائم اور مقدمات میں ملوث پولیس افسران اور اہلکاروں کیخلاف کاروائی کا آغاز کردیا، ایس ایس پی کیماڑی نے مختلف جرائم اور انکوائریز میں ملوث 15 پولیس اہلکاروں کو فوری معطل کر دیا۔

خیال رہے کہ معطل ہونے والے پولیس اہلکاروں میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر، ایک لیڈی کانسٹیبل اور 13 پولیس کانسٹیبل شامل ہیں تاہم معطل ہونے والے تمام 15 ملازمین کے خلاف ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی خاتون رہنما اپنی ہی پارٹی کے کارکن کی ہراسمنٹ کا نشانہ بن گئیں،مقدمہ درج

مزید برآں معطل ہونے والے پولیس اہلکاروں میں سعید آباد تھانے میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر منظور حسین اور لیڈی کانسٹیبل سلمیٰ زیب ، ہیڈ کانسٹیبل غلام رضا ، کانسٹیبل عبد الرحمٰن ، کانسٹیبل عزیز الرحمٰن ، کانسٹیبل عاشق کریم ، کانسٹیبل جمشید اقبال ، کانسٹیبل محمد ارشد ، کانسٹیبل مشتاق احمد ، کانسٹیبل محمد عظیم خان ، کانسٹیبل لئیق علی ، کانسٹیبل محمد دانش ، کانسٹیبل سرور خان اور کانسٹیبل ہارون خان شامل ہیں ۔

Related Posts