قوم کی گھبراہٹ کم، اب عمران نیازی گھبرائیں گے، شہباز شریف

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پوری قوم وطن کے بیٹوں کی سلامتی کیلئے دعا گو ہے، وزیر اعظم
پوری قوم وطن کے بیٹوں کی سلامتی کیلئے دعا گو ہے، وزیر اعظم

لاہو :پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں عمران نیازی مزید گھبرائیں گے، قوم کی گھبراہٹ کم ہوتی جائے گی۔

شہبازشریف نے بیان میں کہا کہ تحریک عدم اعتماد عوام کا مطالبہ ہے، اپوزیشن عوام کے فیصلے پر عمل کررہی ہے، ملک کو معاشی دیوالیہ پن سے بچانے کے لئے تحریک عدم اعتماد ہی راستہ ہے۔

معیشت کی بحالی، عوام کو مہنگائی سے نجات اور ریلیف دینے کے لئے اس حکومت کو ہٹانا لازم ہے، وہ بارودی سرنگیں صاف کرنا پڑیں گی جو موجودہ حکومت نے معیشت اور ملک کی بنیادوں میں بچھائی ہیں۔

مزید پڑھیں:حالات ہاتھ سے نکل رہے ہیں، پرویز الٰہی کا حکومت کو بڑے فیصلے لینے کا مشورہ

شہبازشریف نے کہا کہ مہنگائی عوام کی برداشت سے باہر ہے، وہ ظالم حکومت سے نجات چاہتے ہیں، مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے موجودہ حکومت سے نجات شرط اول ہے۔

مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے، اس کی غلط پالیسیز اور فیصلے ہیں، عمران نیازی کی خارجہ امور پر کنٹینر والی ناسمجھ گفتگو ریاست پاکستان کے لئے گھبرانے والی بات ہے، ریاست اور عمران نیازی کی سمت باہم مخالف ہیں، یہ قومی مفادات کے لئے نیک شگون نہیں۔

Related Posts