لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر علیم خان نے جہانگیر ترین خان گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
علیم خان نے یہ اعلان جہانگیر ترین گروپ کی رہائش گاہ پر ہم خیال اراکین کے اجلاس کے بعد کیا جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔لندن میں زیر علاج جہانگیر ترین ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شامل ہوئے۔
اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ جہانگیر ترین نے پارٹی کے اقتدار میں آنے میں بہت محنت اور نمایاں کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیا لیکن پی ٹی آئی کے اقتدار میں آنے کے بعد انہیں نظر انداز کر دیا گیا،ہ سمجھ نہیں پا رہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد جہانگیر ترین کی مہارت سے استفادہ کیوں نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں:عثمان بزدار کی چھٹی، علیم خان پنجاب کے اگلے وزیراعلیٰ، ن لیگ نے گرین سگنل دیدیا