عثمان بزدار کی چھٹی، علیم خان پنجاب کے اگلے وزیراعلیٰ، ن لیگ نے گرین سگنل دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Aleem Khan Chief Minister Punjab

لاہور: مسلم لیگ ن نے پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنماء علیم خان کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کیلئے گرین سگنل دیدیا، ذرائع نے جلد اہم پیشرفت کی پیشگوئی کردی۔

سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان کی گزشتہ 3 روز میں 40 کے قریب ارکان پنجاب وقومی اسمبلی سے ملاقاتیں ہوئی جنہوں نے اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے جبکہ آج علیم خان ممکنہ طور پر 10 ساتھیوں سمیت جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔

ذرائع کادعویٰ ہے کہ مسلم لیگ ن نے علیم خان کو عثمان بزدار کی حکومت ختم کرکے وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی یقین دہانی کروادی ہے جس کے بعد پنجاب کی سیاست میں اچانک سے انتہائی گرما گرمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

مزید پڑھیں:عدم اعتماد پر 15اراکین آپکا ساتھ نہیں دینگے۔ گورنر، ایک نام بتادیں۔خواجہ آصف

یاد رہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان پاکستان تحریک انصاف کے بہت اہم رہنماء سمجھے جاتے تھے تاہم اقتدار سنبھالنے کے بعد چیئرمین عمران خان نے ان دونوں رہنماؤں کو نظر انداز کردیا تھا۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ علیم خان اور جہانگیر ترین اپنا الگ گروپ بنانے والے ہیں اور مسلم لیگ ن کی حمایت سے پنجاب میں علیم خان کو وزیراعلیٰ بھی بنانے کی یقین دہانی کروادی گئی ہے۔

Related Posts