کراچی: پاکستان تحریک انصاف میں دراڑیں مزید گہری ہونے لگیں، پنجاب میں پی ٹی آئی کے بااثر رہنماء علیم خان نے ساتھیوں سمیت جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور سے علیم خان تحریک انصاف گروپ کے 10 ایم پی یز کے ساتھ جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہو ر ہے ہیں۔
علیم خان کا سما چینل بھی یہ کہنے پر مجبور ہوگیا کہ بلاول بھٹوزرداری کا لانگ مارچ کامیاب رہا۔۔#AwamiMarch pic.twitter.com/P1m0vvzmdz
— Saeed Channa (@SaeedAChanna) March 6, 2022
لاہور سے علیم خان تحریک انصاف گروپ کے 10 ایم پی اے کے ساتھ جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہو رہا ہے
مولا خوش رکھے— Naveed Arif Butt (@NaveedArifButt) March 6, 2022
کل لاہور میں گرتی ہوئی سونامی سرکار کو ایک بڑا دھچکا اور سرپرائز ملنے والا ہے کہ اس کے بعد عمران خان کا لہجہ اور بد سے بدتر ہو جائے گا ۔۔۔۔
علیم خان ، جہانگیر ترین ؟
یا
عون چودھری جہانگیر ترین؟— Sanam Jamali???????? (@sana_J2) March 6, 2022
وزیراعظم کو غصہ علیم خان کی دس ساتھیوں سمیت جہانگیر ترین پارٹی میں شمولیت کا ہے ،نکالا غریب اپوزیشن پر، حالانکہ تاریخ گواہ رہے ایسی مومن ،بے زبان، بے عمل اپوزیشن کسی خوش قسمت حکومت کو اس دور سے پہلے نصیب نہ ہوئی تھی
— شبانہ شوکت (@Shabanashaukat4) March 7, 2022
چند روز قبل چند روز قبل طاہرہ لیونامی صحافی، کالم نگار اور میزبان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن سے پہلے کپتان کے قریب ترین دوست عون چوہدری کے ہوشربا انکشافات کتاب کی صورت میں جلد منظر عام پر آنے والے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ اس کتاب میں ریحام خان سے بھی سخت الزامات سامنے آئیں گے۔
مزید پڑھیں:عدم اعتماد پر 15اراکین آپکا ساتھ نہیں دینگے۔ گورنر، ایک نام بتادیں۔خواجہ آصف