عمران صاحب نے کنٹینر والی گندگی پھیلائی،مریم اور نگزیب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران صاحب نے کنٹینر والی گندگی پھیلائی،مریم اور نگزیب
عمران صاحب نے کنٹینر والی گندگی پھیلائی،مریم اور نگزیب

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب نے کنٹینر والی گندگی پھیلائی، تحریک عدم اعتماد کے جھاڑو سے ہر قسم کی گندگی صاف کریں گے۔

مریم اونگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی بیٹیوں کو ہتھکڑیاں لگائیں، جیلوں میں ڈالا اور صحافیوں کو گولیاں دیں اور کیا کریں گے؟

عمران صاحب عدم اعتماد انشاء اللہ کامیاب ہو گی آپ سوچیں اْس کے بعد کیا کرنا ہے؟۔ اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ معیشت تباہ، ملک کنگال اور عوام کو غریب اور بے روزگار کر دیا بس اب بس۔

350 غیرملکی کمپنیوں سے غیرقانونی ں پیسے لے کر جیب میں ڈال لئے اور قوم کو جھکنے نہیں دوں گا؟ واہ عمران صاحب واہ۔ انہوں نے کہاکہ ساری دنیا میں پاکستان کو بھکاری بنادیا، اور قوم کو جھکنے نہیں دوں گا؟

عمران صاحب آپ کو ڈاکو سٹیٹ بینک کے مصدقہ ریکارڈ نے ثابت کیا ہے،تقریر ثبوت ہے کہ عمران صاحب گھبرا گئے ہیں، عمران صاحب بس آپ نے گھبرانا نہیں۔ انہوں نے کہاکہ قوم کو مبارک ہو، عمران صاحب کی تقریر ثبوت ہے کہ تحریک عدم اعتماد آ نہیں رہی، کامیاب ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں: عوامی مارچ کا 38 نکاتی چارٹر پاکستان کے عام آدمی کے مطالبات ہیں، شازیہ مری

فارن فنڈنگ کے پیسے قومی خزانے میں آجائیں تو قوم کو آٹا، چینی، بجلی گیس دوائی، پٹرول فری ملنے لگیں گے،آج عمران صاحب نے کنٹینر والی گندگی پھیلائی، تحریک عدم اعتماد کے جھاڑو سے ہر طرح کی گندگی صاف کر دیں گے۔

Related Posts