بیجنگ: چین کے صدر شی جن پھنگ کا کہنا ہے کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 کامیابی سے اختتام پزیر ہوئے ہیں۔ چین نے اپنے وعدے کو پورا کرتے ہوئے دنیا کے لیے ایک سادہ، محفوظ اور شاندار اولمپک گیمز پیش کیے ہیں، جسے عالمی برادری کی جانب سے بھرپور سراہا گیا ہے۔
چینی میڈ یا کے مطا بق چین کے صدر شی جن پھنگ نے آئی او سی کے صدر تھامس باخ کے نام ایک جوابی خط بھیجا۔ انہوں نے اپنے خط میں کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 کامیابی سے اختتام پزیر ہوئے ہیں۔ چین نے اپنے وعدے کو پورا کرتے ہوئے دنیا کے لیے ایک سادہ، محفوظ اور شاندار اولمپک گیمز پیش کیے ہیں، جسے عالمی برادری کی جانب سے بھرپور سراہا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دنیا بھر کے عوام کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے ایتھلیٹس نے مزید تیز، مزید اعلیٰ، مزید مضبوط، مزید اتحاد کے نئے اولمپک نعرے کی مکمل ترجمانی کرتے ہوئے دنیا کے لوگوں کے لیے گرم جوشی، امید اور دوستی کا پیغام دیا ہے۔ علاوہ ازیں اتحاد کے فروغ، مل کر مشکلات پر قابو پانے اور مستقبل کے لیے مل کر کام کرنے کی مضبوط قوت کی ترغیب بھی دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: صدر پیوٹن کو قتل کرنے سے متعلق بیان، روس نے امریکی سفیر کو طلب کر لیا