اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان اس سال فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا کیونکہ اس نے ٹاسک فورس کے مقرر کردہ تقریباً تمام اہداف پہلے ہی حاصل کر لیے ہیں۔
شوکت ترین جو اس وقت دبئی میں موجود ہیں نے بتایا کہ ”ہم نے ایکشن پلان کے 27 میں سے 26 شرائط کو مکمل کر لیا ہے،”اس لئے قوی اُمید ہے کہ ہم گرے لسٹ سے باہر آجائیں گے۔
واضح رہے کہ جمعے کو ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا جب کہ اس فہرست سے نکالنے کے لیے مطلوبہ ایکشن آئٹمز کو مکمل کرنے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ایک بیان میں، ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ پاکستان نے اپنے 2018 کے ایکشن پلان میں 27 میں سے 26 کو مکمل کیا۔ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ایک باقی شدہ ہدف کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے پیش رفت جاری رکھے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں اسلامی بینکاری کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ