صوفی ٹرنر اور جو جونس کے ہاں دوسرے ننھے مہمان کی آمد متوقع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صوفی ٹرنر اور جو جونس کے ہاں دوسرے ننھے مہمان کی آمد متوقع
صوفی ٹرنر اور جو جونس کے ہاں دوسرے ننھے مہمان کی آمد متوقع

لاس اینجلس: گیم آف تھرونز کی اداکارہ صوفی ٹرنر اور جو جونس کے ہاں دوسرے ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع ہے جبکہ دونوں کے ہاں پہلا بچہ 2 سال قبل پیدا ہوا تھا۔

گزشتہ ماہ صوفی ٹرنر شریکِ حیات جو جونس کے ساتھ باہر نکلتے ہوئے میڈیا کی خبروں کی زینت بن گئیں۔ بعد ازاں یہ انکشاف سامنے آیا کہ فنکار جوڑی اپنے خاندان کو آگے بڑھانے کا منصوبہ بنا رہی ہے جبکہ دونوں ہی بڑے خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

فضیلہ قیصر چاپلوسی کی بنیاد پر ایوارڈز تقسیم کرنے پر برہم، ویڈیو پیغام جاری

دوسرے ننھے مہمان کی آمد کی خبر پر دونوں اداکار بہت خوش ہیں۔ حال ہی میں صوفی ٹرنر کی سالگرہ کے موقعے پر مبینہ طور پر گود بھرائی کی رسم بھی ہوئی تاہم جو جونس یا صوفی نے تاحال میڈیا کے سامنے اس بات کا اقرار نہیں کیا۔

قبل ازیں 2016 ء میں جو جونس اور صوفی ٹرنر کے مابین رازو نیاز اور ملاقاتوں کی خبریں میڈیا کی زینت بنیں۔ 2017 میں جو جونس نے صوفی ٹرنر کو شادی کی تجویز دی۔ 2019 میں دونوں فنکاروں نے آپس میں شادی کرلی۔

شادی کی تقریب فرانس میں رکھی گئی تھی۔ صوفی ٹرنر نے اپنی بھابھی اور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی گلوکار نک جونس کے ساتھ شادی کی تقریبات میں بھی شرکت کی تھی۔ صوفی اور جو جونس کے مداحوں نے دوسرے مہمان کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔

Related Posts