آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

ماؤنٹ منگنوئی: آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آج بھارت نے پاکستان کو 107رنز سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف اور بھارتی کپتان متھالی راج کے مابین ٹاس ہوا۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

پشاورمیں دھماکے کے بعد پاک آسٹریلیا ٹیموں کیلئے سیکورٹی ہائی الرٹ

بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کیلئے اچھی ہے۔ بسمہ معروف نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے، تب بھی پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کرتے۔

بھارتی ویمن ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 244 رنز بنائے جبکہ ان کی 7 خواتین کھلاڑی پویلین لوٹ چکی تھیں جس کے بعد پاکستانی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم زیادہ دیر تک بھارتی بالرز کا سامنانہ کرسکی اور 245 رنز کے تعاقب میں صرف 137 رنز پر تمام کھلاڑی پویلین لوٹ گئیں۔

دوسری جانب بھارت کی پوجا واسترا کار نے سب سے زیادہ 67 رنز بنائے، سمرتی مندھانا نے 52، سنیہ رانا نے 53 جبکہ دپتی شرما نے 40 رنز بنائے۔

مخالف ٹیم کی 244 رنز کی شاندار اننگز کے جواب میں پاکستانی ٹیم 50 اوورز مکمل بھی نہ کرسکی اور 43 اوورز میں پوری ٹیم 137 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی سدرہ امین نے 30 جبکہ ڈائنا بیگ نے 24، رنز بنائے۔ دیگر خاتون کھلاڑی بھارتی بالرز کے سامنے ٹکنے میں کامیاب نہ ہوسکیں۔ 

Related Posts