اسلام آباد: پاکستان نے کورونا کی روک تھام کا بڑا سنگِ میل عبور کرلیا، ملک کے 10 کروڑ شہریوں نے ویکسین لگوا لی ہے جس پر این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے خوشی کا اظہار کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں این سی او سی کے سربراہ و وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ قومی ویکسین مہم کے دوران بڑا سنگِ میل عبور کر لیا گیا ہے۔ 10 کروڑ پاکستانی شہریوں نے ویکسین لگوا لی ہے۔
پاکستان میں کورونا کے 755 نئے کیسز رپورٹ، 7مزید شہری جاں بحق
ٹوئٹر پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ 12 کروڑ 70 لاکھ افراد نے کورونا کی ایک خوراک لگوائی ہے اور اب ہم تمام اہل شہریوں کی ویکسینیشن کا بڑا ہدف عبور کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
Major milestone reached in national vaccination drive. 100 million Pakistani's are now fully vaccinated. More than 127 million have recieved atleast one dose. We are very close to achieving vaccination of all eligible citizens
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 6, 2022