جماعتِ اسلامی کا کراچی میں بڑھتے ہوئے جرائم کے خلاف احتجاج کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

کراچی میں چوری، ڈکیتی اور راہزنی سمیت ہر قسم کے جرائم میں اضافہ ہورہا ہے۔ جماعتِ اسلامی نے شہرِ قائد کے 50 پولیس اسٹیشنز کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعتِ اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی ہدایات کے تحت شہر بھر کے مختلف تھانوں کی فہرست جاری کردی گئی جہاں دھرنے دئیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم کے دفاع کیلئے عالمی سازش کا نام لینا مضحکہ خیز ہے۔عطاء اللہ تارڑ

شہرِ قائد میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کے خلاف جماعتِ اسلامی کا مرکزی دھرنا نیو ٹاؤن تھانے کے سامنے ہوگا۔ امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان خطاب کرینگے۔ 

نئے سال کا آغاز ہوتے ہی کراچی میں چوری، ڈکیتی اور دیگر اسٹریٹ کرائمز میں ہوش ربا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ صرف جنوری کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 10 افراد کو قتل کردیا گیا۔

فروری میں بھی اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جماعتِ اسلامی کا کہنا ہے کہ پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے۔ مجرموں کو پکڑ کر کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

امیر جماعتِ اسلامی کراچی آج نیو ٹاؤن میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کے دوران آئندہ کے سیاسی لائحۂ عمل کا اعلان کریں گے جس کا مقصد عوام کو جرائم سے نجات دلانا ہے۔

Related Posts