صدر پیوٹن کو قتل کرنے سے متعلق بیان، روس نے امریکی سفیر کو طلب کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر پیوٹن کو قتل کرنے سے متعلق بیان، روس نے امریکی سفیر کو طلب کر لیا
صدر پیوٹن کو قتل کرنے سے متعلق بیان، روس نے امریکی سفیر کو طلب کر لیا

ماسکو: روسی وزارتِ خارجہ نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو قتل کرنے سے متعلق امریکی سینیٹر کے اشتعال انگیز بیان پر امریکی سفیر کو دفتر طلب کیا اور احتجاجی مراسلہ تھما دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے روسی صدر کو جنگی جرائم کا مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ولادی میر پیوٹن کو صدارت سے محروم کرنے کی ضرورت ہے۔ پیوٹن کو ختم کرنے کیلئے کسی روسی شخص کو باہر نکلنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

روسی ائیر لائن کا 8 مارچ سے تمام پروازیں معطل کرنے کا اعلان

گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں بھی امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے کہا کہ اگر روس میں حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے تو دنیا ایک بہتر مقام بن جائے گی۔ ولادی میر پیوٹن جنگی جرائم کا مجرم ہے جسے جانا ہوگا اور یہ کام روسی عوام کو ہی کرنا ہوگا۔

دوسری جانب روسی وزارتِ خارجہ نے امریکی سفیر جون سلیوان کو طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھمایا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ امریکی سینیٹر کا بیان قابلِ مذمت ہے۔ امریکا کو لنزے گراہم کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

روسی وزارتِ خارجہ نے دھمکی دی کہ اگر امریکا لنزے گراہم کے خلاف اقدامات نہیں اٹھاتا تو امریکا روس تعلقات پر تباہ کن اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ روس کے حالیہ حملوں کے بعد سے یورپ، مغربی ممالک اور امریکا صدر پیوٹن کے خلاف ہوچکے ہیں۔ 

Related Posts