ماسکو: روس کی قومی ائیرلائن ائیروفلوٹ نے اعلان کیا ہے کہ 8 مارچ سے تمام غیر ملکی پروازیں معطل کردی جائیں گی۔
روس کی قومی ایئر لائن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 8 مارچ سے تمام غیر ملکی پروازیں معطل رہیں گی تاہم بیلاروس کے لیے پروازیں جاری رہیں گی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی قومی ائیرلائن کی جانب سے یہ فیصلہ روسی ایوی ایشن ایجنسی کی ہدایت کے تحت کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کہ یوکرین پر حملے کے بعد مغربی ممالک کی جانب سے عائد پابندیوں کی وجہ سے بیرون ممالک سے لیز پر لیے گئے طیارے ضبط کیے جانیکا خدشہ ہے۔
دوسری جانب روس نے یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا اعلان کردیا۔روس کے مقامی میڈیا کے مطابق روسی افواج یوکرین کے دو شہروں ماریوپول اور وولنوواخا میں ہفتے کے روز سیز فائر کریں گی جس دوران عام شہریوں کو محفوظ راہداری کے ذریعے نکالا جائے گا۔
مزید پڑھیں: یوکرین اگر نہیں بچا تو یورپ بھی باقی نہیں رہے گا، یوکرینی صدر