ملک سیلابوں اور زلزلوں سے تباہ نہیں ہوتے، افواہوں اور انتشار سے تباہ ہوتے ہیں۔ وزیر داخلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Will not allow any militia to take law into its hands: Sheikh Rasheed

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حزب اختلاف عوام میں غلط فہمیاں نہ پیدا کرے، ملک سیلاب، زلزلوں یا بیماریوں سے تباہ نہیں ہوتے، ملک کو افواہوں، تخریب کاری اور انتشار کی باتوں سے تقصان پہنچتا ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے ویڈیو بیان میں کہا کہ پشاور دھماکے کے تمام ملزمان تک خیبر پختونخواہ پولیس اور تحقیقاتی ادارے پہنچ چکے ہیں اور تینوں ملزمان کی شناخت ہوچکی ہے، پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے بہترین کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس آئندہ ایک 2 روز میں ملزمان تک پہنچ جائے گی۔

نواز شریف کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ وزارت داخلہ میں نواز شریف کی طرف سے پاسپورٹ کی کوئی درخواست نہیں آئی اور حزب اختلاف کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کا شور مچایا جا رہا ہے لیکن اجلاس کی ریکوزیشن کی درخواست بھی ابھی موصول نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو کااپوزیشن کو حکومت گرانے کیلئے (ق) لیگ کوساتھ ملانے کا مشورہ

مزید برآں شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت 5 سال پورے کریگی اور جو مرضی تحریک لے آئیں، انھیں پہلے بھی شکست ہوئی ہے اور اب بھی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آگے بڑھنے کی طرف جا رہا ہے اور بعض لوگ انتشار کو ہوا دے رہے ہیں۔

Related Posts