تھائی لینڈ: آسٹریلیا اور دنیا کے سپر اسٹار شین وارن 52 سال کی عمر میں اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ گئے، ان کے انتقال کی خبر نہ صرف ان کے چاہنے پر گراں گزری بلکہ ان کے ساتھی کرکٹرز بھی سوگوار ہوگئے۔
آسٹریلوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شین وارن تھائی لینڈ کے علاقے کو ساموی میں اپنے ولا میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شین وارن کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا، میڈیکل ٹیم کا کہنا تھا کہ انہیں بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔
آسٹریلوی اسپنر کے انتقال پر دنیائے کرکٹ سوگوار ہے اور شائقین بھی صدمے سے دوچار ہیں۔جادوئی لیگ اسپنر کی موت کی خبر پر سابق ساتھی کرکٹرز نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور اپنے ردعمل کا بھی اظہار کیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دوست وارن کی ناگہانی موت کے بارے میں سن کر صدمے میں ہوں اور انتہائی غمگین ہوں۔
I am shocked and extremely sad to hear about the sudden death of my friend Warnie… he has always been in touch and always helpful.. apart from an iconic bowler he was a great entertainer… my condolences to the family and friends .. rest in peace my friend .
— Wasim Akram (@wasimakramlive) March 4, 2022
وسیم اکرم نے کہا کہ وہ ہمیشہ رابطے میں اور ہمیشہ مددگار ررہا، وہ ایک مشہور بولر کے علاوہ وہ ایک بہترین انٹرٹینر بھی تھا، ان کے خاندان اور دوستوں سے تعزیت کرتا ہوں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ شین وارن کے انتقال کا یقین کرنا مشکل ہے، انہوں نے اپنی جادوئی اسپن سے نسلوں کو متاثر کیا،یہ کرکٹ کیلئے بہت بڑا نقصان ہے۔
مزید پڑھیں: آسٹریلوی کے لیجنڈ اسپنر شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے