پشاوردھماکہ، وزیر اعظم عمران کی شدید مذمت، رپورٹ طلب کرلی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran Khan announces appointment of new Army Chief in November

اسلام آباد: پشاور میں ہونے والے افسوس ناک واقعے کی وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے شدید مذمت کی گئی جبکہ وزیر اعظم نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے، وزیر اعظم نے افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب پشاور میں ہونے والے افسوسناک واقعے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دھماکا المناک ہے، یہ ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہے، ہلاکتوں کی بڑی تعداد ہے، اس پر جتنی مذمت کی جائے کم ہے، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور آئی جی پولیس سے رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے مذکورہ واقعے کے بعد اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا نے صوبائی کابینہ اراکین بیرسٹر محمد سیف اور کامران بنگش کو فوری طور پر اسپتال پہنچنے کا بھی حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ امدادی کارروائیوں اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے کاموں کی نگرانی کریں۔

مزید پڑھیں: پشاور کے قصہ خوانی بازار کی مسجد میں خودکش دھماکہ، 30افراد شہید، 50 سے زائد زخمی

وزیراعلی خیبر پختونخوا نے آئی جی خیبرپختوں خوا سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے کہا کہ عبادت گاہ میں نمازیوں کو نشانہ بنانا غیر انسانی اور ظالمانہ فعل ہے جس کی جتنی کی جائے کم ہے، اس بہیمانہ واقعے کے مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

Related Posts