خیبر پختونخوا، سوات میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبر پختونخوا، سوات میں زلزلے کے جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا
خیبر پختونخوا، سوات میں زلزلے کے جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں بشمول سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں:

خیبرپختونخواہ اور اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکلے اور محفوظ مقامات کا رخ کر لیا۔ 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2، زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش کا سلسلہ اور زیر زمین گہرائی 88 کلومیٹر تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد اور خیبر پختونخواہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ استغفار کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں، مہمند، دیربالا،کوہاٹ ، صوابی، ملاکنڈ، سوات، مینگورہ شہر اور شمالی وزیرستان میں زلزلے کے جھٹکے گزشتہ روز محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن اور گہرائی 175 کلومیٹر تھی۔

Related Posts