پنجاب میں بااثر چوہدری کا غریب محنت کش کے بچوں پر اپنے بچوں کی مدد سے تشدد، ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Video of violence in Punjab goes viral

گوجرانوالہ: پنجاب میں لاقانونیت مزید بڑھنے لگی،بااثر چوہدری کا غریب محنت کش کے بچوں پر اپنے بچوں کی مدد سے تشدد، ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بااثر چوہدری غریب محنت کش کے بچوں پر اپنے بچوں کی مدد سے تشدد کروارہا ہے۔

 

اس حوالے سے گوجرانولہ پولیس کاکہنا ہے کہ بچوں پر تشدد کے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے وقوعہ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان معزز عدالت کی طرف سے عبوری ضمانت پر ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب میں لاقانونیت کے واقعہ میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، نواحی علاقوں میں بااثر افراد کی جانب سے غریب محنت کشوں پر تشدد بھی عام ہے۔

مزید پڑھیں:لاہور میں رئیس شخص نے غریب غبارہ فروش بچے پر کتا چھوڑدیا، بچہ لہولہان

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں پر تشدد اور ہراسمنٹ کے حوالے سے آئی جی پنجاب زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔

Related Posts