فواد خان اور صنم سعید کی ویب سیریز کی شوٹنگ مکمل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فواد خان اور صنم سعید کی ویب سیریز کی شوٹنگ مکمل
فواد خان اور صنم سعید کی ویب سیریز کی شوٹنگ مکمل

مشہور پاکستانی ڈرامے ‘زندگی گلزار ہے’ کی مقبول آن سکرین جوڑی، فواد خان اور صنم سعید کی ویب سیریز کی شوٹنگ مکمل ہوگئی۔

ویب سیریز کا نام ابھی تک سامنے نہیں آیا مگر اس کی عکسبندی مکمل ہوگئی ہے جبکہ اس کی ہدایات عاصم عباسی دے رہے ہیں جو ویب سیریز چڑیلز اور فلم کیک کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق اس ویب سیریز میں سپر نیچرل فنٹاسی اور جادوئی حقیقت کا امتزاج کیا جائے گا۔

فواد اس میں تنہا والد کے روپ میں نظر آئیں گے اور ان کا کردار کوشش کرے گا کہ وہ ایسے باپ بن سکیں جو ان کے والد نہیں بن سکے تھے جبکہ صنم سعید اس سیریز میں سب کرداروں کو اکٹھا کرنے والے کردار میں نظر آئیں گی۔

فواد خان نے اس ویب سیریز کی شوٹنگ کی تصویر کچھ عرصے پہلے شیئر کی تھیں اور بتایا تھا کہ یہ خاندان کے ملنے بچھڑنے کی ایسی داستان ہے، جو جادو اور افسانوی دنیا سے تعلق رکھتی ہے۔

صنم سعید نے بھی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ دور دراز کی ایسی افسانوی دنیا میں آپ اس جوڑی کو دیکھ کر پرجوش ہوجائیں گے، ہم بالکل مختلف انداز میں زبردست کاسٹ، کریو اور کہانی کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ ان تصاویر سے تصدیق ہوئی تھی کہ مذکورہ ویب سیریز کی شوٹنگ گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ میں ہوئی تھی۔’ٓ

ڈائریکٹر عاصم عباسی نے ویب سیریز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کے لیے خاص پراجیکٹ تھا جس پر 5 ماہ تک کام جاری رہا ہے اور یہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا چیلنج بھی تھا۔

انہوں نے کہا کہ کاسٹ نے زبردست کام کیا اور کچھ نے تو اپنی زندگی کی سب سے بہترین اداکاری کی، ویسے تو سیریز کی شوٹنگ اچھی رہی مگر آخری دن بہت زیادہ ایکشن پیک تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ماہرہ خان کے قیمتی سینڈلز کے سوشل میڈیا پر چرچے

خیال رہے کہ اداکار فواد خان اور صنم سعید 10 سال قبل ‘زندگی گلزار ہے’ کے لیے اکٹھے ہوئے تھے اور اس ڈرامے نے دونوں کو پاکستان کا نہیں بلکہ دنیا بھر میں سپر اسٹار بنا دیا تھا۔

اب وہ ایک بار پھر ایک ویب سیریز کے لیے اکٹھے ہورہے ہیں جو زی 5 پر ریلیز ہوگی۔

Related Posts