ایمپائرکی انگلی سے حکومت بنے تووہ عوام کی طرف نہیں دیکھتی، بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایمپائرکی انگلی سے حکومت بنے تووہ عوام کی طرف نہیں دیکھتی، بلاول بھٹو
ایمپائرکی انگلی سے حکومت بنے تووہ عوام کی طرف نہیں دیکھتی، بلاول بھٹو

گھوٹکی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایمپائرکی انگلی سے حکومت بنے تووہ عوام کی طرف نہیں دیکھتی، انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی نظام کو ختم کرنا ہوگا۔

گھوٹکی میں خطاب کرتے ہوئے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ملک پر کٹھ پتلی حکومت مسلط، الٹی گنتی شروع ہوچکی، جیالوں کا لشکر اسلام آباد پہنچ کر ان سے حساب لے گا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندے عوام کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں، ایمپائرکی انگلی سے حکومت بنے تووہ عوام کی طرف نہیں دیکھتی۔

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ نوجوان ڈگریاں لیکر گھومتے ہیں لیکن روزگار نہیں مل رہا، محنت کے باوجود کسانوں کو اس کا پھل نہیں ملتا، الیکشن میں گھوٹکی کے عوام نے عمران خان کو شکست دی۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں آیا تو گھوٹکی کے عوام نے مایوس نہیں کیا، پیپلزپارٹی کے حق میں فیصلہ سنایا، عمران خان کوشکست کا سامنا کرنا پڑا، کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ کو عوام پر مسلط کیا گیا۔

مزید پڑھیں: حکومت عوام اور آئی ایم ایف دونوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔شہباز شریف

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ نیا پاکستان نہیں، مہنگا پاکستان ہے، کٹھ پتلی نے ہر کسی کی زندگی مشکل کردی، تبدیلی کے نام پر تباہی کی صورت میں معاشی بحران آیا۔

Related Posts