خیبرپختونخواہ اور اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Earthquake tremors jolt Kalat

پاکستان: اسلام آباد اور خیبر پختونخواہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق مہمند، دیربالا،کوہاٹ ، صوابی، ملاکنڈ، سوات، مینگورہ شہر اور شمالی وزیرستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن اور گہرائی 175 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، فوری طور پر زلزلے کے باعث کسی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Related Posts