نیب سے دلبرداشتہ برگیڈئیر ریٹائرڈ اسد منیر خودکشی کے 3سال بعد باعزت بری

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیب سے دلبرداشتہ برگیڈئیر ریٹائرڈ اسد منیر خودکشی کے 3سال بعد باعزت بری
نیب سے دلبرداشتہ برگیڈئیر ریٹائرڈ اسد منیر خودکشی کے 3سال بعد باعزت بری

راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) کے روئیے سے دلبرداشتہ برگیڈئیر (ر) اسد منیر نے بدعنوانی کیس میں گرفتاری اور ممکنہ ہتکِ عزت سے بچنے کیلئے خودکشی کی، احتساب عدالت نے موت کے تقریباً 3سال بعد ملزم کو باعزت بری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے 16مارچ 2019 کے روز ڈپلومیٹک انکلیو میں اپنے فلیٹ کے کمرے کی چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی، ان کے آخری خط میں نیب کے روئیے پر افسوس کا اظہار سامنے آیا۔ خط کے مطابق برگیڈئیر (ر) اسد منیر بے گناہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم کی ٹیکس کلیکشن پر ایف بی آر، نئے سینٹرز کھولنے پر نادرا کی تعریف

گزشتہ روز احتساب عدالت نے برگیڈئیر ریٹائرڈ اسد منیر کو بری کردیا۔ معزز جج محمد اعظم خان نے کہا کہ کیس کا تعلق احتساب بیورو سے نہیں بنتا۔ نجی ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کامران شفیق ایڈووکیٹ کے مطابق دیگر اداروں کی تحقیقات سے بھی ملزم پر الزامات ثابت نہ ہوسکے۔

نیب راولپنڈی نے 2018 میں سی ڈی اے کے سابق ممبر پلاننگ برگیڈئیر (ر) نصرت اللہ اور دیگر کو بدعنوانی کے کیس میں گرفتار کیا۔ اسی دوران سابق چیئرمین سی ڈی اے کامران لاشاری اور سابق ممبر پلاننگ برگیڈئیر اسد منیر سے بھی تفتیش ہوئی۔

بعد ازاں 14 مارچ 2019 کو رات 8 بجے خط لکھنے کے بعد برگیڈئیر (ر) اسد منیر نے اگلے روز خودکشی کرلی۔ خط میں تحریر کیا گیا کہ میں اپنی جان اس لیے دے رہا ہوں کہ جو رویہ میرے ساتھ اپنایا گیا ہے، کسی کے ساتھ روا نہ رکھا جائے۔ 

Related Posts