حکومت عوام اور آئی ایم ایف دونوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔شہباز شریف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت عوام اور آئی ایم ایف دونوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔شہباز شریف
حکومت عوام اور آئی ایم ایف دونوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔شہباز شریف

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف اور عوام دونوں کو دھوکہ دے رہی ہے، ہر مہینے 1 ایک ارب ڈالر قرض لے لیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم نے مہنگائی پر جس پیکیج کا اعلان کیا ہے، دعا ہے کہ آئندہ دنوں میں اس پر یو ٹرن نہ لے لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

چوہدری برادران اور وزیر اعظم کی ملاقات، تحریکِ عدم اعتماد کا ذکر نہیں آیا۔ق لیگ

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت کم ہوتی ہے تو مہنگائی میں کمی کیوں نہیں ہوتی؟ حکومت کالی کمائی کرنے والوں پر کرم جبکہ عوام پر کالے قانون اور مہنگائی کا ستم ڈھانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ ہر ماہ حکومت بیرونِ ملک سے 1 ارب ڈالر قرض لے رہی ہے، غیر ملکی قرضوں نے ملکی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا۔ اتنا قرض پاکستان کی کسی حکومت نے قوم پر نہیں لادا۔

انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کی معاشی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3سال میں حکومت نے ریکارڈ قرض لیا۔ پیٹرول کی قیمت نہ بڑھانے کا اعلان تو کیا گیا ہے، بجلی کی قیمت میں اضافہ کیوں کیا جارہا ہے؟

 

Related Posts