واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کو حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی جبکہ یوکرین کے عوام حوصلے کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اسٹیٹ آف دی یونین سے پہلی بار خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس کا یوکرین پر حملہ سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔ روس نے بلا اشتعال حملہ کیا اور حملہ روکنے کیلئے سفارتی کوششیں ناکام بنا دیں۔
فوجی اڈے پر حملے میں 70 یوکرینی فوجی ہلاک، روس کی عالمی تنہائی میں اضافہ