سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا ورچوئل اسپتال تیار

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا ورچوئل اسپتال تیار
سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا ورچوئل اسپتال تیار

ریاض: سعودی عرب میں ہیلتھ کیئر سیکڑ کو ڈیجیٹل بنانے کی کوششوں کے تحت پہلے ورچوئل اسپتال کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق یہ مشرق وسطی میں اپنی نوعت کا پہلا ہسپتال ہے، جس کا نام صحہ ورچوئل اسپتال رکھا گیا ہے۔

اس پروجیکٹ میں امریکہ کے ورچوئل نیٹ ورک سے 43 اسپتال منسلک ہیں جبکہ مملکت میں 130 اسپتال نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔

130 منسلک اسپتالوں کے بڑھتے ہوئے لائیو نیٹ ورک کے ساتھ صحہ ورچوئل ہسپتال دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اسپتال ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کا مستقبل روشن ہے اور ورچوئل اسپتال میڈیکل ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید پڑھیں: بہتر جسمانی صحت سے الزائمر میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ماہرین

اس اسپتال سے مریض ایک ہی کنسلٹنگ روم سے دوسری اور تیسری طبی رائے حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ ملک بھر میں موجود ڈاکٹرز کے ساتھ لائیو ویڈیو کلینکل سیشن بھی کیے جا سکیں گے۔

Related Posts