راولپنڈی:نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو حارث رؤف کی جگہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
اس سے قبل وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اعلان کردہ ٹریولنگ ریزرو کا حصہ تھے۔حارث رؤف کے آج کئے گئے کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ مثبت آیا ہے۔
لہٰذا وہ چار مارچ سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ وہ اب پانچ روز تک آئیسولیشن میں رہیں گے، جس کے اختتام پر ان کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔
حارث رؤف کا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی ری ٹیسٹنگ کی گئی۔ ان تمام ارکان کی ری ٹیسٹنگ کے نتائج منفی آئے ہیں۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل حارث رؤف کورونا کا شکار