اسٹاک مارکیٹ میں 476 پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 476 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، ڈالر کی قیمت میں بھی 36 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا اور کاروبار کے اختتام پر 476 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر 36 پیسے مہنگا ہوا۔ڈالر کی قیمت میں 36 پیسے کے اضافے سے انٹر بینک میں ڈالر 177.11 روپے سے بڑھ کر 177.47 روپے پر پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9.59روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان

اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے اختتام پر 44 ہزار 461پوائنٹس پر بند ہوئی۔مارکیٹ میں کاروبار 1.8 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہونے سے ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی کمی واقع ہوئی۔

Related Posts