دل دھڑک رہا ہے،پریشانی بھی ہے اورامید بھی، امیتابھ بچن

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دل دھڑک رہا ہے،پریشانی بھی ہے اورامید بھی، امیتابھ بچن
دل دھڑک رہا ہے،پریشانی بھی ہے اورامید بھی، امیتابھ بچن

ممبئی: بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی جانب سے اپنی صحت سے متعلق ٹوئٹ نے اُن کے چاہنے والوں کو تجسس میں مبتلا کردیا۔

بالی وڈ کے میگا اسٹارامیتابھ بچن جو سوشل میڈیا پر زیادہ تر سرگرم رہتے ہیں، انہوں نے ٹویٹ میں اپنی صحت کے بارے میں واضح طورپرتو کچھ نہیں بتایا بس اتنا کہا کہ کہ دل دھڑک رہا ہے۔پریشانی بھی ہے اورامید بھی۔

میگا اسٹار کے سوشل میڈیا پر تاثرات کے بعد ان کے چاہنے والوں نے امیتابھ بچن کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے دعائیں کیں۔

امیتابھ بچن کے کچھ مداحوں کی جانب سے اس حوالے سے ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کی طبیعت خراب ہے، مگر اُنہوں نے اس پر کوئی بھی رد عمل نہیں دیا اور خاموشی اختیار کئے رکھی۔

مزید پڑھیں: جنگ کے باعث خاندان کیلئے فکر مند ہوں،بالی وڈ کی یوکرینی اداکارہ کی فریاد

تاہم کچھ دیربعد اپنے بلاگ میں انہوں نے کہا کہ وہ فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنی لائنز یاد کرنے کے سلسلے میں دباؤ کا شکارتھے۔

Related Posts