بھارت کی آسٹریلوی ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کروانے کی سازش ناکام

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Indian Conspiracy behind Australian team visit to Pakistan failed

کراچی: بھارت کی نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلوی ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کروانے کی سازش ناکام، آسٹریلوی ٹیم کے رکن کے خاندان کو ہراساں کرنے والے بھارتی کا سراغ مل گیا۔

6فروری 2022 کوپاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ایک رکن کے خاندان کو انسٹا گرام پر دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے جس میں انہیں پاکستان جانے پر خطرناک نتائج بھگتنے کی دھمکی ملی ۔ 24سال بعد دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے ہیں تاکہ وہ بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم کی طرح دورہ ادھورا چھوڑ کر چلی جائے۔

mridul tiwari

بظاہردھمکی آمیز پیغامات بھجوانے کے لیے انسٹا گرام پر جعلی اکاؤنٹ jyot.isharma391 کااستعمال کیا گیا لیکن تفصیلی تحقیقات کے دوران اس دھمکی آمیز پیغامات کے پیچھے بھارتی گجرات میں مقیم مرائدل تیواڑی کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آئے ہیں ۔

مرائدل تیواڑی بھارتی گجرات میں آئی ایم سی لمیٹڈ میں بطور انوائرمینٹل ، ہیلتھ اور سیفٹی آفیسر کے طور پر کام کرتا ہے ۔ اس کا ای میل ایڈریس mridul.tiwari07@gmail.com ہے جبکہ موبائل فون نمبر 00917060185885 ہے ۔

بھارتیوں کی جانب سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا یہ طریقہ کار پہلے بھی استعمال کیا جاچکا ہے ۔ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان سے روکنے کے لیے دھمکیاں دی گئیں ، آئی پی ایل میں شامل نہ کرنے کی باتیں تو ویسٹ انڈین پلیئر نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی تھیں۔

اس کے بعد پاکستان کے دورے پر آئی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اہلخانہ کو بھی اسی طرح دھمکیاں دی گئی تھیں جس کے بعد وہ کیوی ٹیم پہلے میچ سے قبل دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس چلی گئی تھی۔

پھر انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی اپنا شیڈول دورہ ملتوی کردیا تھاجس کےبعد آسٹریلیانے مکمل سیکورٹی چیکنگ کے بعد پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے 24 سال بعد اپنی ٹیم بھیجی جو راولپنڈی میں اپنے میچز کھیلے گی لیکن ایک بار پھر بھارتیوں نے پرانا طریقہ واردات آزمایا لیکن اس باربغل میں چھری رکھنے والے بروقت بے نقاب ہوگئے ہیں ۔

Related Posts