یوکرین کشیدگی، اقوامِ متحدہ میں جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی
یوکرین کشیدگی، اقوامِ متحدہ میں جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا

نیو یارک: عالمی برادری روس یوکرین کشیدگی کے تناظر میں سر جوڑ کر بیٹھ گئی، اقوامِ متحدہ میں جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا جس میں کشیدگی ختم کرنے کیلئے مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سلامتی کونسل نے یوکرین سے متعلق اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس پیر کے روز بلانے کی قراردار منظور کی جسے ویٹو کا حق رکھنے والا روس نہ روک سکا۔

یہ بھی پڑھیں:

روس یوکرین کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتکاری ناگزیر ہے۔وزیر خارجہ

روس کی جانب سے قرارداد کی مخالفت کے باوجود جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا۔ قواعد کے مطابق 15 رکنی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس کیلئے 9 ممالک کی حمایت ضروری ہے جبکہ یوکرین کے حق میں اجلاس کیلئے 11ووٹ دئیے گئے۔

چین، بھارت اور متحدہ عرب امارات نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔آج ہونے والے جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں یوکرین پر روسی حملوں، ان سے عوامی اور سرکاری سطح پر نقصان اور عالمگیر معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ روس اور یوکرین کے مابین کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارت کاری ناگزیر ہے۔ تنازعات میں شدت کسی کے مفاد میں نہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز یوکرینی ہم منصب دیمیٹرو کولبیا سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران کہا کہ پاکستان کو روس اور یوکرین کے تنازعے پر گہری تشویش ہے۔

Related Posts