پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیارہے۔وزیرخارجہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمارے ارکان اسمبلی پیپلز پارٹی کے کسی بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ شاہ محمود قریشی
ہمارے ارکان اسمبلی پیپلز پارٹی کے کسی بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قوم متحد ہے اور پاکستان دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق 27 فروری 2019 کو بھارتی فضائی حملے کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام میں وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف کامیابیاں حاصل کرنے اور ملک کے ہر بچے کے مستقبل کو محفوظ بنانے پرمسلح افواج کو سلام پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات پر یقین رکھنے کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔وزیراعظم

 پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سکیورٹی فورسز کے شہدا اور ان کے اہل خانہ کی قربانیوں اور عظمت کو سراہا اور روس یوکرین تنازع پر سلامتی کونسل میں ووٹنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کا دوہرا معیار دنیا کے سامنے ہے۔ 

بھارت کیلئے سبق

دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی حکومت، مسلح افواج اور عوام کسی بھی جارحیت کے خلاف ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ پر ثابت قدم رہیں گے۔پاکستان علاقائی امن اور استحکام کا حامی ہے۔امن کی خواہش دفاع کی صلاحیت کے ساتھ ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ 27 فروری بھارت کیلئے ایک سبق کے طور پر بھی کام کرتا ہے کہ اس کی عسکریت پسندی اور جنگ کو بھڑکانے والا کوئی بھی حملہ مناسب جواب کے بغیر نہیں جائے گا۔ مودی حکومت مستقبل میں ایسی مہم جوئی سے باز رہے۔

پاک فوج نے بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھی نندن کو جذبۂ خیر سگالی کے طور پر بھارت کو واپس کردیا جو دنیا بھر میں اپنی نوعیت کی پہلی مثال سمجھی جاتی ہے۔ دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کو مسئلۂ کشمیر پر اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کا احترام کرنا ہوگا۔ 

Related Posts