قومی ایئر لائن نے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے آپریشن ترتیب دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ایئر لائن نے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے آپریشن ترتیب دیدیا
قومی ایئر لائن نے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے آپریشن ترتیب دیدیا

اسلام آباد: روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کی صورتحال کے دوران قومی ائیر لائن پی آئی اے نے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے فضائی آپریشن ترتیب دے دیا۔

پی آئی اے ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے اتوار کے روز 2 پروازیں پاکستان سے پولینڈ روانہ کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

پی آئی اے کی انتظامیہ، وزارت خارجہ اور پاکستانی سفارتی عملے سے مکمل رابطے میں ہے جب کہ پاکستانی سفارت خانہ تمام ایسے افراد سے رابطہ کررہا ہے اور ان کو معلومات مہیا کررہا ہے،پی آئی اے کے مطابق پروازوں کی حتمی روانگی لوگوں کے پولینڈ پہنچنے کے بعد ہوگی۔

مزید پڑھیں:گیس کی کمی، کراچی میں سی این جی اسٹیشن تین روز کیلئے بند

ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق بڑے جہازوں کے آپریشن کیلئے یوکرین پولینڈ سرحد کے قریب شہروں خصوصاً لبلن ائیرپورٹ پر انتظامات ناکافی ہیں اس لیے پروازیں ممکنہ طور پر پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں لینڈ کریں گی۔

Related Posts