یوکرین پرحملہ معیشت پر بھاری، تیل کی قیمتوں میں مزید2 ڈالرزکااضافہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Oil prices surge 2% as Ukraine invasion rings supply alarm bells

بیجنگ: روس تنازعہ نے دنیا میں نئی معاشی مشکلات پیدا کردیں، یوکرین پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید2 ڈالرزکااضافہ ہوگیا۔

روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد عالمی سطح پر تیل کی طلب و رسد میں عدم توازن کے باعث دوروز سے قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور جمعہ کے روز عالمی منڈی میں ابتدائی تجارت کے دوران تیل کی قیمتوں میں تقریباً 2 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا۔

جمعہ کو عالمی بینچ مارک برینٹ کروڈ کی قیمت 1اعشاریہ99 ڈالراضافے کے ساتھ $101اعشاریہ07 فی بیرل ہوگئی۔

یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ 1اعشاریہ89فیصدبڑھ کر 94اعشاریہ70 فی بیرل ہوگیا۔

مزید پڑھیں:جوبائیڈن نے یوکرین پر حملے کے بعد روس پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

یوکرین پر حملے کی وجہ سے جمعرات کو قیمتیں 2014 کے بعد پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل سے زیادہ ریکارڈ کی گئیں جبکہ تجارت کے اختتام سے پہلے برنٹ کی قیمت 105 ڈالر تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ روس دنیا کی تیل کی سپلائی کا تقریباً 12 فیصد حصہ رکھتا ہے اور یورپی یونین کو تقریباً 40 فیصد گیس فراہم کرتا ہے۔ پائپ لائنوں کے یوکرین سے گزرنے کے باعث تنازعہ میں خلل پڑنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

مغرب سخت پابندیوں کی تیاری کر رہا ہے لیکن اس کے عالمی معیشت پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے اور روس پر اس کا کوئی خاص اثر پڑنے کا امکان نہیں ہے۔ جنگ اور پابندیوں کے امکان نے وبائی مرض سے بمشکل ابھرنے والی عالمی معیشت کو خطرہ لاحق کردیا ہے۔

Related Posts