بھارتی حکومت کی جانب سے دکھائی گئی سخاوت پر اُن کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ افغانی سفیر فرید ماموندزے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی حکومت کی جانب سے دکھائی گئی اس سخاوت پر اُن کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ افغانی سفیر فرید ماموندزے
بھارتی حکومت کی جانب سے دکھائی گئی اس سخاوت پر اُن کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ افغانی سفیر فرید ماموندزے

ممبئی: بھارت کی جانب ے افغانستان کے موجودہ غذائی بحران کو ختم کرنے کیلیئے بھیجی گئی ڈھائی ہزار گندم کا شکریہ اداکرتے ہوئے بھارت میں موجود افغانی سفیر فرید ماموندزے نے ٹوئٹ میں کہا کہ ایک ایسے موقع پر جب 2کروڑ سے زائد افغان باشندے 3 دہائیوں سے زائد عرصے کے بدترین بحران یا غذائی عدم تحفظ کا سامنا کر رہے ہیں، بھارتی حکومت کی جانب سے دکھائی گئی اس سخاوت پر اُن کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے واہگہ بارڈر کے راستے افغانستان کے عوام کے لیے کئی ٹن گندم روانہ کردی ہے تاکہ وہاں اشیائے خوردونوش کی شدید قلت کو دور کرنے میں مدد مل سکے۔

بھارت کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت نے 50 ٹرکوں پر ڈھائی ہزار ٹن گندم افغانستان کو عطیہ کی ہے جو پاکستان سے ہوتے ہوئے افغانستان پہنچے گی۔

خبررساں ایجنسی اے پی کے مطابق پاکستان نے پڑوسی ملک سے واہگہ کے راستے گندم بھیجنے کی اجازت دینے کا معاہدہ کیا تھا تاہم افغان حکام نے کہا کہ ٹرک واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے اور افغانستان میں طورخم کے راستے پہنچے۔

پاکستان کی وزارت کامرس کے عہدیدار نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی کے ذریعے غذائی امداد تقسیم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان روس کے 2 روزہ دورے کیلئے آج روانہ ہوں گے

واضح رہے کہ بھارت اور افغانستان کے درمیان پروازیں بند ہیں اور امداد پہنچانے کا آسان ترین راستہ یہی ہے کہ انہیں براستہ پاکستان پہنچایا جائے تاہم گزشتہ ہفتے پاکستان نے بھارت کو واہگہ کے راستے افغانستان کو گندم پہنچانے کی اجازت دی تھی۔

علاوہ ازیں بھارت سے ہونے والے معاہدے کے تحت پاکستان نے بھارت کو افغانستان تک بذریعہ ٹرک اٹاری-واہگہ سرحد کے راستے گندم بھیجنے کی اجازت دی تھی۔اس کے بعد یہ ٹرک پاکستان سے طورخم بارڈر کے راستے افغانستان کے شہر جلال آباد جائیں گے، وہاں کی وزارت خارجہ کے حکام نے گزشتہ ہفتے کہا تھا۔

خیال رہے کہ طالبان کی جانب سے اقتدار سنبھالے جانے کے بعد سے افغانستان بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے اور امریکا نے افغانستان ساڑھے تین ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کیے ہوئے ہیں۔

Related Posts