علیزے بدتمیز کہنے پر زرنش سے ناراض ہوگئیں، نام لیے بغیر خوبصورت جواب

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علیزے شاہ بدتمیز قرار دینے پر زرنش سے ناراض، نام لیے بغیر جواب دے دیا
علیزے شاہ بدتمیز قرار دینے پر زرنش سے ناراض، نام لیے بغیر جواب دے دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے بدتمیز قرار دینے پر ساتھی فنکارہ سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے زرنش خان کا نام لیے بغیر خوبصورت جواب دیا ہے۔انہوں نے شکوہ کیا کہ لوگ آپ کو جانے بغیر فیصلے کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے متنازعہ بیانات کے باعث خبروں کی شہ سرخیوں کا حصہ بننے والی اداکارہ علیزے شاہ نے محتاط انداز اختیار کرتے ہوئے معروف عالمِ دین مفتی اسماعیل مینک کا ایک اقتباس شیئر کرکے زرنش خان کو جواب دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:

بدتمیزی کا مقابلہ علیزے شاہ باآسانی جیت سکتی ہیں۔ اداکارہ زرنش خان

معروف عالمِ دین مفتی اسماعیل مینک کا کہنا ہے کہ لوگوں سے یہ توقع نہ رکھیں کہ وہ آپ کو سمجھیں گے، بلکہ وہ آپ کے متعلق خود فیصلہ کریں گے اور اس طرح بات کریں گے جیسے آپ جن حالات سے گزر رہے ہیں، وہ انہیں جانتے ہیں۔

عالمِ دین مفتی اسماعیل مینک کا مزید کہنا ہے کہ سچ یہ ہے کہ لوگ آپ کو جانتے نہیں بلکہ کوئی بھی نہیں جانتا کیونکہ وہ آپ کی طرح کے حالات سے نہیں گزرے۔ اس لیے جب آپ ان کے تبصرے سنیں تو پریشان نہ ہوں۔ اللہ جانتا ہے، اس لیے مسکرا کر آگے بڑھ جائیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نامور اداکارہ زرنش خان نے ایک پروگرام کے دوران علیزے شاہ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علیزے شاہ بدتمیزی کا مقابلہ باآسانی جیت سکتی ہیں۔

اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران میزبان  نے پوچھا کہ کیا آپ علیزے شاہ کے مقابلے میں بدتمیزی کا ایوارڈ جیت سکتی ہیں؟ تو زرنش خان  نے کہا کہ نہیں، یہ مقابلہ کسی کے ساتھ بھی ہو،علیزے شاہ ہی جیتیں گی۔

Related Posts