پاکستان میں کورونا کے961نئے کیسز رپورٹ، 13مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے961نئے کیسز رپورٹ، 13مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے961نئے کیسز رپورٹ، 13مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 961 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 13 مزید شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 15لاکھ 2ہزار 641افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 30 ہزار 53شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں کورونا بے قابو، ڈیفنس، کلفٹن، کالا پل اور گارڈن میں بھی لاک ڈاؤن

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 38ہزار139ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ61 لاکھ 74ہزار561ہوگئے۔ ملک بھر میں ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 2.51فیصد رہی جبکہ وائرس کے 1 ہزار 261مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو  2 ہزار 393افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 6 ہزار361ہو گئی۔وائرس کے فعال کیسز 66 ہزار 227ہیں جبکہ شرحِ اموات 2فیصد پر برقرار ہے۔

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 99 ہزار 365افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 461جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 5لاکھ 64ہزار895کیسز اور 8 ہزار30 اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 2 لاکھ 15 ہزار 87افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 6 ہزار 210انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 35 ہزار 284 کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ 374 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

آزاد کشمیر میں 42ہزار 684افراد کورونا سے متاثر اور 784جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 390کیسز اور 189 اموات رپورٹ ہوئیں۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 33ہزار 936شہری کورونا سے متاثر جبکہ 1ہزار5 انتقال کر گئے۔

Related Posts