کراچی، گلشن اقبال میں گھریلو ملازماؤں نے گھر کا صفایا کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں گھریلو ملازمائیں گھر کا صفایا کرگئیں
گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں گھریلو ملازمائیں گھر کا صفایا کرگئیں

کراچی: گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں گھریلو ملازمائیں کام کے دوران گھروالوں کو نشہ آور چائے پلا کر چوری کرکے فرار ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق گلشن 13ڈی میں 2 ملازمائیں بنگلے کا صفایا کر گئیں، انہوں نے گھر میں موجود معمر افراد کو نشہ آور چائے پلا کر 45 لاکھ کا سونا لوٹ لیا تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

درخواست کے متن کے مطابق گھروالوں نے 5 ماہ قبل ماں بیٹی شمیم اور حمیرا کو گھر کے کام پر رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی، کورنگی میں 8 رکنی گینگ نے 100 سے زائد شہریوں کو لوٹ لیا

 واضح رہے کہ گزشتہ روز کورنگی کاز وے ندی پر 100 سے زائد شہری ایک ساتھ لٹ گئے۔ ڈاکوؤں نے کورنگی انڈسٹریل ایریا کاز وے کے قریب ناکہ لگا کر شہریوں سے قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لیے۔

جدید ہتھیاروں سے لیس 8 رکنی گروہ نے 100 سے زائد شہریوں سے لوٹ مار کی تاہم متاثرین کا کہنا ہے کہ ملزمان ٹریفک جام کرکے شہریوں کو ان کی جمع پونجی سے محروم کرتے رہے۔ 

Related Posts