پاکستان میں کورونا کے1ہزار 360 نئے کیسز رپورٹ، 31مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے1ہزار 360 نئے کیسز رپورٹ، 31مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے1ہزار 360 نئے کیسز رپورٹ، 31مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 1 ہزار 360 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 31شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 15لاکھ 1ہزار 680افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 30 ہزار 40شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں کورونا بے قابو، ڈیفنس، کلفٹن، کالا پل اور گارڈن میں بھی لاک ڈاؤن

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 41ہزار597ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ61 لاکھ 36ہزار422ہوگئے۔ ملک بھر میں ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 3.26فیصد رہی جبکہ وائرس کے 1 ہزار 302مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو  1 ہزار 315افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 3 ہزار968ہو گئی۔وائرس کے فعال کیسز 67 ہزار 672ہیں جبکہ شرحِ اموات 2فیصد پر برقرار ہے۔

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 99 ہزار 63افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 454جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 5لاکھ 64ہزار522کیسز اور 8 ہزار30 اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 2 لاکھ 14 ہزار 955افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 6 ہزار 207انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 35 ہزار 274 کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ 373 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

آزاد کشمیر میں 42ہزار 669افراد کورونا سے متاثر اور 783جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 358کیسز اور 189 اموات رپورٹ ہوئیں۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 33ہزار 839شہری کورونا سے متاثر جبکہ 1ہزار4 انتقال کر گئے۔

Related Posts