سماجی انصاف ہی پیپلز پارٹی کے نظریے اور جدوجہد کا سنگ بنیاد ہے، بلاول بھٹو زرداری

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نانا اور والدہ کے قتل کے بعد مجھے کم عمری میں سیاست میں آنا پڑا، بلاول بھٹو
نانا اور والدہ کے قتل کے بعد مجھے کم عمری میں سیاست میں آنا پڑا، بلاول بھٹو

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 27 فروری سے عوامی لانگ مارچ شروع کرنے جا رہی ہے، یہ عوامی لانگ مارچ اس مہنگائی کے خلاف ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جس نے اس غریب عوام کو شدید مشکلات کا شکار بنا دیا ہے، غریب عوام کو عمران خان کی سلیکٹڈ و کٹھ پتلی حکومت نے غربت میں دھنس دیا ہے۔

بلاول ہاؤس میڈیا سیل سے عالمی یوم سماجی انصاف پر جاری پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے معاشرے کے ہر طبقے کوسماجی انصاف فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ سماجی انصاف کو یقینی بنانا ہی ملک کو پرامن، ترقی پسند اور خوشحال بنانے کی چابی ہے۔سماجی انصاف ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریے اور جدوجہد کا سنگ بنیاد ہے۔

ہم خواتین، مزدوروں، نوجوانوں اور اپنی معاشرے کے کمزور طبقات کو بااختیار بنانے کے لیے سرگرمِ عمل ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جب بھی حکومت آتی ہے، تو وہ عوام کو سماجی انصاف فراہم کرتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ناانصافیوں کے خلاف قربانیوں کی ایک طویل تاریخ کے بعد پی پی پی اب معاشرے کے ہر طبقے میں سماجی ناانصافیوں کے متاثرین کے لیے ایک امید ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کے دوران ہماری جانب سے کیئے گئے سیاسی خواہ انتظامی فیصلوں نے ناتواں اور کمزوروں کو اپنا بہتر مستقبل کا خواب دیکھنے کے قابل بنایا۔

پی پی چیئرمین نے کہاکہ ہماری پارٹی کے بانی وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو نے سماجی عدم مساوات کے خلاف تحریک چلائی، قائدِ عوام نے ملک میں پہلی بار عوام کے لیئے ایک فرد ایک ووٹ کا حق حاصل کیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو تو بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی پاداش میں عدالتوں کے چکر لگوائے گئے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک میں زچہ و بچہ کی صحت کے لیے انقلابی اقدامات کیے۔

مزید پڑھیں: جہانگیر ترین اور شہباز شریف کی ملاقات معمہ بن گئی، ن لیگ کا تصدیق سے گریز

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ صدر آصف علی زرداری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو عالمی سطح پر بھی سماجی تحفظ کے ایک ماڈل منصوبے کے طور پر سراہا جاتا ہے۔

Related Posts