وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوگی۔شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوگی۔شاہ محمود قریشی
وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوگی۔شاہ محمود قریشی

ملتان: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کو انتشار کی سیاست کرنے والا مسترد اور مایوس ٹولہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے دورے کے موقعے پر مختلف یونین کونسلز سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقتدار میں آمد کے وقت سے حکومت گرانے کی بار بار کوششیں کرنے والی اپوزیشن ناکام رہی۔ اگر نمبر گیم پوری ہوتی تو اپوزیشن حکومت میں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کیلئے روس سے واپسی پرکراچی کادورہ کرینگے

خطاب کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس مناسب تعداد میں ووٹ نہیں، اس لیے دائیں اور بائیں سمت میں دیکھ رہی ہے۔ تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوگی۔ حزبِ اختلاف کو قبول کرنا ہوگا کہ عوام نے ان کو 2018 کے عام انتخابات میں مسترد کردیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر 2018 کے عام انتخابات میں عوام نے اپوزیشن پر اعتماد کیا ہوتا تو حزبِ اختلاف کے رہنما حکومت میں ہوتے۔ تحریکِ انصاف کارکردگی کی بنیاد پر 2023 کے عام انتخابات کے بعد بھی اپنی حکومت قائم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان درست سمت میں گامزن ہے، پی ٹی آئی حکومت خلوصِ نیت اور ایمانداری کے ساتھ ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے کوشاں ہے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے 40سال اقتدار کے مزے لیے اور دوستانہ اپوزیشن بن کر عوام کو دھوکہ دیا۔ 

Related Posts