پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین اور شہباز شریف کے درمیان خفیہ ملاقات کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین اور شہباز شریف کے درمیان خفیہ ملاقات کا انکشاف
پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین اور شہباز شریف کے درمیان خفیہ ملاقات کا انکشاف

پاکستان کے سینیئر صحافی انصار عباسی نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ،پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین اور شہباز شریف کے درمیان خفیہ ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیئر صحافی کا اپنی رپورٹ میں ایسا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور جہانگیرترین کے درمیان چند روز قبل ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے عمران خان کی حکومت اور اس کی قسمت کے حوالے سے بات چیت کی ہے تاہم فی الحال جہانگیرترین کی طرف سے اس ملاقات کے بارے میں کوئی تصدیق یا تردید نہیں ہوئی ہے۔

شہباز شریف سے اپنی ملاقات کے بارے میں کوئی بھی اشارہ دیے بغیر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے ان کے گروپ میں شامل ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے انہیں کوئی بھی سیاسی فیصلہ کرنے کا مینڈیٹ دے رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سیاست دان کی حیثیت سے وہ دیگر سیاست دانوں کے ساتھ بات چیت پر یقین رکھتے ہیں۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی صورتحال سے جیسے ہر کوئی پریشان ہے اسی طرح سے میں بھی پریشان ہوں، میرے گروپ میں شامل ارکان پارلیمنٹ کی بھی رائے ہے کہ وہ عوام کی پریشانیوں اور مشکلات سے لاتعلق نہیں رہ سکتے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کے گروپ سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ کی ایک بڑی تعداد نے دو مرتبہ لاہور میں ملاقات کی ہے اور جہانگیر ترین پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ان کا ساتھ دینے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

جہانگیر ترین کا اس ملاقات کے حوالے ے کہنا تھا کہ گروپ میں شامل ارکان پارلیمنٹ کی تعداد 30 سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ضرورت ہے کہ ملک میں درپیش مسائل پر سب دوست مل بیٹھ کر بات کریں، جس میں مہنگائی سر فہرست ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی پارلیمنٹ کے متعدد اراکین کو جرائم کے الزامات کا سامنا ہے۔ وزیراعظم سنگا پور

سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سیاست دان ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں اور مستقبل میں بھی ایسا ہوتا رہے گا تاہم شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے درمیان ہونے والی ملاقات، جو کہ خفیہ رہی اور متعلقہ پارٹی رہنماؤں کو بھی اس کا علم نہیں تھا، میں دونوں رہنماؤں نے مبینہ طور پر عمران خان حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے طریقے اور ذرائع کے حوالے سے بات کی۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے اپوزیشن کی سرگرمیوں کو خفیہ رکھا جا رہا ہے۔ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف کے کچھ سیاست دانوں کو معلوم ہے کہ پس منظر میں کیا کچھڑی پک رہی ہے۔

Related Posts