اسلام آباد، بحریہ ٹاؤن کے کالج میں جواں سال لڑکی کی خود کشی کی کوشش

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد، بحریہ ٹاؤن کے کالج میں جواں سال لڑکی کی خود کشی کی کوشش
اسلام آباد، بحریہ ٹاؤن کے کالج میں جواں سال لڑکی کی خود کشی کی کوشش

اسلام آباد: بحریہ ٹاؤن فیز 1 اے کیو خان سفاری بلاک کے کالج میں جواں سال لڑکی نے خود کشی کی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق کالج کی پرنسپل بدنامی کے ڈر سے پولیس کے ذریعے ورثا پر خود کشی کے بیانات دینے پر دباؤ ڈالنی لگی، پولیس اور کالج کی پرنسپل سارے معاملے کو اتفاقیہ حادثے کا رنگ دینے پر تل گئی۔

بحریہ ٹاؤن کے اپنے ڈاکٹر اے کیو خان سکول فیز ون راولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن کے مرکزی ایڈمنسٹریٹر کموڈور الیاس کی خصوصی نگاہ کرم پر بلڈر (ٹھیکدار) پرنسپل برگیڈیئر (ر) نجف کے ٹاؤٹ ظہیر ٹیچر جس کو زبانی طور پر وائس پرنسپل کا عہدہ دیا گیا ہے۔

اُن کے ذریعے اسکول کی خواتین اساتذہ اور بچوں کو مختلف حیلے بہانوں سے آئے روز حراساں اور تنگ کرنے کی وجہ سے آج جمعہ کی دوپہر کو دسویں کلاس کی ایک جوان سال طالبہ لائبہ نے ا سکول کے اندر ہی اسکول کی چھت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش کی۔

جسے سی ایم ایچ اسپتال میں پہنچایا گیا ہے لیکن سکول کے پرنسپل برگیڈیئر نجف اور اس کا ٹاؤٹ ظہیر اور بحریہ ٹاؤن اس بات کو چھپانے کے لیے مسلسل کوشیش کر رہے ہیں۔

اسکول کے دیگر طالب علموں اور ان کے والدین کو بھی سختی سے اس خبر سے باز رہنے اور خبر باہر لیک کرنے کی صورت میں ان کے بچوں کی تعلیم پر اثر انداز ہونے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: دو کم سن بھائی زیادتی کے بعد قتل، لاشیں نہر سے بر آمد

طالبہ لائبہ کے والدین نے چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف سے اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی درخواست کی ہے تاکہ انہیں انصاف مل سکے۔

Related Posts