وزیراعلیٰ سندھ کا صحافی اطہر متین کے قاتلوں کو فوری طور گرفتار کر نے کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعلیٰ سندھ کا صحافی اطہر متین کے قاتلوں کو فوری طور گرفتار کر نے کا حکم
وزیراعلیٰ سندھ کا صحافی اطہر متین کے قاتلوں کو فوری طور گرفتار کر نے کا حکم

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے صحافی اطہر متین کے قاتلوں کو فوری طور گرفتار کر نے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نجی ٹی وی چینل کے سینئر پروڈیوسر اطہر متین کا ڈکیتی واردات کے نتیجے پر انتقال کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے فوری رپورٹ بھی طلب کرلی۔وزیراعلیٰ سندھ نے اطہر متین کی ہلاکت پر صحافی برادری سے اظہار افسوس کرتے ہوئے حکم دیا کہ قاتلوں کو فوری طور گرفتار کیا جائے۔

دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں امن کی فضا کسی صورت خراب ہونے نہیں دیں گے۔

مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سینئر صحافی اطہر متین کے ڈکیتی کی واردات میں قتل کی مذمت و اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اطہر متین کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرینگے۔

مزید پڑھیں: اسٹریٹ کرائم کے واقعات سندھ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، علی زیدی

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعلی سندھ نے اطہر متین کے قتل کا نوٹس اور ایڈیشنل آئی جی کو قاتلوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اطہر متین کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر وجمیل کی دعا کی۔

Related Posts